عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے کم ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپےکمی کے بعد 50 ہزار500روپے اور10گرام قیمت 1542 روپے کمی کےبعد 43 ہزار285 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک June 20, 2013
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 50 ہزار500روپے اور10 گرام کی قیمت 43ہزار285روپے ہوگئی ہے فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 84 ڈالر ریکارڈ کمی کے بعد 1289ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی ایک تولہ سونےکی قیمت 1800 روپےکم ہوگئی۔

صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا اثر ملکی مارکیٹوں پربھی ہوا اورفی تولہ سونے کی قیمت 1800روپےکمی کے بعد 50 ہزار500 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1542 روپے کمی کےبعد 43 ہزار285 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 30 روپےکی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 820 روپے جب کہ 10گرام قیمت 25 روپے71 پیسے کمی کے بعد 702 روپے 85 پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں