پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ 36 مسافروں کوجدہ ہی چھوڑ آئی
مسافروں کا حکومت سے پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ
باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے 36 مسافروں کوجدہ ہی چھوڑ آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 'باکمال لوگ لاجواب سروس ' کی بے انتظامی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پی آئی اے کی لاہور آنے والی پرواز پی کے 760 چھتیس مسافروں کوجدہ ہی چھوڑ آئی۔ جدہ میں رہ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کا وقت ایک بج کر 50 منٹ تھا مگر پرواز اپنے مقررہ وقت سے 3 گھنٹے پہلے ہی روانہ ہوگئی۔
انتظامیہ ابھی تک مسافروں کو ان کی فلائٹ کا دن اوروقت نہیں بتارہی، مسافروں نے حکومت سے پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی آئی اے کی پرواز معتمرین کا سامنا سعودی عرب ہی چھوڑ آئی
گزشتہ روز پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو بھی نہ بخشا اور انہیں سامان سے محروم کردیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 ہفتے کی شام سوا سات بجے جدہ سے کراچی پہنچی تھی تو معتمرین کا سامان سعودیہ ہی چھوڑ آئی، پرواز میں کراچی کے علاوہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے سامان نہ ملنے پر جناح ٹرمینل پر شدید احتجاج کیا جب کہ بیشتر عمرہ زائرین نے سامان کے انتظار میں پوری رات ائیرپورٹ کے لاؤنج میں گزار دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے افغان سفیر کا ہفتے میں دوسری بار سوٹ کیس پھر گما دیا
پی آئی اے کا عملہ اکثر جہاز چھوٹا پڑنے پر مسافروں کا سامان چھوڑ دیتی ہے جس سے مسافروں کو نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔