چیمپئنز ٹرافی بھارت سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

182 رنز کا ہدف بھارت نے 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


ویب ڈیسک June 20, 2013
شیکھر دھون نے 68 اور ویرات کوہلی نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، بیٹنگ کے آغاز سے ہی جلد وکٹیں گرنے کے باعث سری لنکا کو مشکلات کا سامنا رہا اور 17 کے مجموعی اسکور پر جب دلشان زخمی ہوکر میچ جاری نہ رکھ سکے تو ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا اور سری لنکا بھارت کو اہم مقابلے میں بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا، کپتان انجیلو میتھیوز 51 اور ماھیلا جے وردھنے 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوسال پریرا 4، کمار سنگاکارا 17، لاہیرو تھریمانے 7، جیون مینڈس 25 اور نووان کلاسیکرا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دلشان 18 اور لستھ مالنگا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے اشانت شرما اور اشون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بھونیشور کمار اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

182 رنز کا ہدف بھارت نے 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، شیکھر دھون نے 68 اور ویرات کوہلی نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، روہت شرما 33 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سریش رائنا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز اور جیون مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اشانت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 23 جون کو میزبان انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |