لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئے مجوزہ بل کا ریکارڈ طلب کرلیا

بل کے حقائق سامنے لائے جائیں کہ كہیں بل كی آڑمیں نظام درہم برہم کرنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال


Numainda Express June 20, 2013
حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی جو آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی كورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات كے حوالے سے نئے مجوزہ بل كا ریكارڈ عدالت میں پیش كرنے كا حكم دیتے ہوئے کہا ہے كہ عدالت كو اصل حقائق سے آگاہ كیا جائے كہ كہیں بل كی آڑ میں نظام درہم برہم کرنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی۔

بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کے حوالے سے دائر کی کئی درخواست میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی جو آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، سركاری وكیل نے عدالت كو بتایا كہ بجٹ اجلاس مكمل ہونے كے بعد پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات كے حوالے سے نیا بل پیش كیا جائے گا جس پر عدالت نے ریماركس دیتے ہوئے كہا كہ ایک سال كا عرصہ گزر جانے كے باوجود ابھی تک بلدیاتی انتخابات كیوں نہیں كرائے گئے، عدالت كو اصل حقائق سے آگاہ كیا جائے کہ كہیں بل كی آڑ میں نظام درہم برہم كرنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی،عدالت نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی كرتے ہوئے بل كا تمام ریكارڈ پیش كرنے كا حكم جاری كردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں