اینجیلینا جولی کا شام اور اردن کی سرحد پرواقع پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ
عالمی طاقتیں شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں، اینجیلینا جولی
ہالی ووڈ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین اینجیلینا جولی نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پرشام اور اردن کی سرحد پر واقع پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔
اینجیلینا جولی نے شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد اردن میں ہجرت کر کے آئے پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کرکے ان کا دکھ درد بانٹنے کی کوشش کی، اس موقع پر اینجیلینیا کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں شامی سرحد پر 21ویں صدی کا یہ سب سے بڑا انسانی بحران ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پرفوری طور پر شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کوشش پر زوردیتے ہوئے عالمی برادری سے اس انسانی المئے سے نمٹنے کے لئے مالی تعاون کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دسمبر 2012 میں اینجیلینا جولی شام اور اردن کی سرحد پر واقع پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کرچکی ہیں۔