فلسطینی وزیراعظم نے منصب سنبھالنے کے 2 ہفتے بعد ہی صدر کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا

وزیر اعظم نے استعفیٰ انتظامی اختیارات پوری طرح نہ دیئے جانے کی بنا پر احتجاجاً دیا ہے، ذرائع وزیر اعظم ہاؤس


AFP June 20, 2013
2 نائب وزرائے اعظم نے بھی وزیراعظم رامی حمد اللہ کے استعفے کے ساتھ اپنے استعفے بھی صدر محمود عباس کو بھجوادیئے ہیں، فوٹو: فائل

فلسطینی وزیر اعظم رامی حمداللہ نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے 2 ہفتے بعد ہی صدر محمود عباس کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فلسطینی حکومت کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ وزیراعظم رامی حمداللہ کے ساتھ ان کی کابینہ میں شامل 2 نائب وزرائے اعظم نے بھی اپنے استعفے صدر کو بھجوادیئے ہیں جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے استعفیٰ انتظامی اختیارات پوری طرح نہ دیئے جانے کی بنا پر احتجاجاً دیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صدر محمود عباس نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ رامی حمداللہ نے سابق وزیر اعظم سلام فیاض کے استعفیٰ دینے کے بعد 2 جون کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا اور 6 جون کو ان کی 24 رکنی کابینہ بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا چکی ہے جس میں ضیاد ابو عمر اور محمد مصطفیٰ کو نائب وزیراعظم کے عہدے دیئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں