خون خرابے سے بچنے کیلیے مفاہمت سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا شیریں مزاری

ریاست کو چاہیےکہ وہ قانون کو نافذ کرے، آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو، شیریں مزاری


ویب ڈیسک November 04, 2018
شیریں مزاری کا ٹوئٹ، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کے لیے مفاہمت سےغیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا۔

شیریں مزاری نے دھرنا دینے والے مظاہرین سے حکومتی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'خون خرابے' سے بچنے کے مفاہمت سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام پہنچے گا اور اس سے پرامن جمہوری احتجاج کے تصور کی نفی ہوگی۔

وفاقی وزیر نےٹوئٹر پر لکھا کہ ریاست کو چاہیےکہ وہ قانون کو نافذ کرے، آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو خصوصاً اس وقت جب انہیں نشانہ بنایا جارہا ہو۔



شیریں مزاری نے کہا کہ قانون کی عملداری قائم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان اپنے عزم کو پورا کریں گے، یقین ہے کہ وزیراعظم موجودہ حالات میں نہ صرف جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بلکہ آئین اور ریاستی اداروں کے دفاع اور انسانی حقوق کی آئینی ضمانت پر عملدر آمد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں