حج آپریشن 2بوئنگ طیارے ڈرائی لیزپرلے رہے ہیںپی آئی اے

پیپراکے متعلقہ رولزپرکاربندہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی شکایت درست نہیں،ترجمان


Numainda Express August 18, 2012
پیپراکے متعلقہ رولزپرکاربندہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی شکایت درست نہیں،ترجمان۔ فائل: فوٹو

پی آ ئی اے پیپرا رولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دوبوئنگ777طیارے ڈرائی لیز پر لے رہی ہے اوراس ضمن میں ٹینڈرکے شائع کرنے سے لے کرچھان بین اوردیگرعوامل کوپرکھاگیاہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی ان طیاروںکے بارے میں شکایت جائزنہیں۔

ترجمان نے کہایہ طیارے معمول کی پروازوںکے علاوہ وسط ستمبرمیں شروع ہو نے والے حج آپریشن کیلیے لیے جارہے ہیں۔اس وقت پی آئی اے کافضائی بیڑا38طیاروں پرمشتمل ہے جن میں سے تکنیکی خرابی اورپرندوںکے ٹکرانے سے خراب ہونے والوں طیاروںکے علاوہ7طیارے معمول کے مینٹینس کیلیے گرائونڈہیں۔ایئرلائن کواضافی طیارے ہنگامی بنیاد پرلینے کی ضرورت ہے تاکہ عازمین حج کوبہترسہولیات فراہم کرسکیں،طیاروںکے شفاف طریقے سے لیزنگ کیلیے پیپرارولزپرعمل درآمدضروری ہے جس کاہرقدم پرخاص خیال رکھاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔