بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 1000 رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

بابر اعظم نے تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز اپنے کیریئر کے 26 ویں میچ میں مکمل کیا


Sports Reporter November 04, 2018
بابر اعظم نے تیز ترین رنز بنانے کا اعزاز اپنے کیریئر کے 26 ویں میچ میں مکمل کیا۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران عبور کیا، یہ ان کے کیریئر کا 26واں میچ تھا جب کہ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 27 میچز میں ایک ہزاررنزمکمل کیے تھے۔

ایرون فنچ 29 مقابلوں میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، فاف ڈیو پلیسی، الیکس ہیلز، کیون پیٹرسن نے 32،32، کوشل پریرا، کرس گیل اور کین ولیمسن نے 34،34 جبکہ برینڈن میکولم نے 35 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں