حکومت دینی اداروں کے تقدس کوپامال کرنے سے بازرہےعمران خان

عام آدمی کی زندگی کی حفاظت میں ناکام حکمرانوں کی بدولت پوری قوم خوفزدہ زندگی گزارنے پر مجبورہے،عمران خان۔


Staff Reporter August 18, 2012
عمران خان کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات،دارالعلوم کورنگی پرچھاپے کی مذمت ۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دینی اداروںکے تقدس کوپامال کر کے جذبات کومجروح کرناانتہائی تکلیف دہ اورافسوسناک ہے،قانون نافذکرنے والے ادارے ایسے عمل سے گریز کریں جس سے مذہبی انتشارکاخطرہ ہوورنہ اس کے بُرے نتائج برآمدہونگے۔یہ بات انھوں نے کورنگی میں واقع دارالعلوم کراچی کے دورے کے موقع پردارالعلوم کے نائب صدر جسٹس(ر)تقی عثمانی اورشفیع عثمانی سے رینجرزکے چھاپے کے واقعے پراظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرسندھ کے صدر نادر اکمل خان لغاری،ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل،حفیظ الدین ایڈووکیٹ،اشرف قریشی،سبحان علی ساحل اور فیصل واوڈا بھی موجودتھے،عمران خان نے قانون نافذکرنے والے ادارے کی جانب سے دارالعلوم پرچھاپے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دینی ادارے کے تقدس پامال کرنے سے باز رہے،ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،مولاناشفیع عثمانی نے عمران خان کوواقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ واقعہ کے بعداعلیٰ حکومتی سطح پر رابطہ کیاتاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کسی حکومتی ذمے دار نے کوئی رابطہ نہیں کیااور نہ ہی اس حرکت پر معافی مانگی۔

عمران خان نے وہاں موجودصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے دینی ادارے کے تقدس کوپامال کرنے والے ذمے دار رینجرز حکام کوپابند کریں کہ وہ مذہبی انتشار کاسبب بننے والے عمل سے گریز کریں اور اس واقع پر دارلعلوم سے معذرت کریں۔دریں اثناء میڈیا سینٹر سے جاری بیان میں عمران خان نے ناران واقعے کی سخت مذمت اورگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان میں درجنوں معصوم لوگوں کا قتل حکومتی ناکامی کے سواکچھ نہیں،لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پورے ملک کو دہشت گردی کی لپیٹ میں لے رکھاہے، عام آدمی کی زندگی کی حفاظت میں ناکام حکمرانوں کی بدولت پوری قوم خوفزدہ زندگی گزارنے پر مجبورہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں