نئی فلم میں عامر خان کے ساتھ نظر آؤں گی انوشکا شرما

ہیرانی کی پولیٹیکل فلم ’’پی کے‘‘ باکس آفس پر دھوم مچادے گی، اداکارہ کی گفتگو


Net News June 21, 2013
ہیرانی کی پولیٹیکل فلم ’’پی کے‘‘ باکس آفس پر دھوم مچادے گی، اداکارہ کی گفتگو فوٹو: فائل

اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ''پی کے''ایک اچھی فلم ہوگی ،اس میں اداکار عامر خان کے ساتھ نظر آؤں گی۔

اس فلم میں بہت عمدہ اداکاری کرنے کا موقع ملا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے۔ 2014 کے دوران ریلیز ہونے والی راج کمار ہیرانی کی اس پولیٹیکل فلم کی کہانی شاندار ہے، یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچادے گی۔



انھوں نے کہا کہ سچی بات تو یہ ہے کہ جس قدر بااعتماد فلموں میں نظر آتی ہوں حقیقی زندگی میں اس کے برعکس ہوں ۔انھوں نے کہا کہ مجھے ہدایت کار اور ساتھی فنکاروں کے تعاون اور حوصلے نے فلموں میں اعتماد دیا ہے تاہم حقیقی زندگی میں بہت شرمیلی لڑکی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بنگلور سے آنے کے بعد کوئی خاص پلاننگ بھی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں