’’زکوٹا جن‘‘ فالج کا شکار گھریلو حالات انتہائی خراب ہوگئے
بیماری نے جسم کے دائیں حصے کو کمزور کردیا، کوئی کام نہیں کرسکتا، منا لاہوری
KARACHI/LAHORE:
بچوں اور بڑوں کا ہر دلعزیز فنکار مطلوب الرحمان المعروف ''زکوٹا جن'' آج فالج کی بیماری سے جنگ لڑ رہا ہے۔
کسمپرسی کی زندگی گزارنے والا یہ فنکار جلد صحت یاب ہو کر پھر سے اپنے چاہنے والوں کو ہنسانے کا خواہشمند ہے۔ زکوٹا جن کے کردار سے شہرت پانے والے منا لاہوری نے اپنی زندگی کے چالیس سال ٹی وی اور اسٹیج کی خدمت کی نذر کر دیے۔ منا لاہوری نے کہا کہ فالج کی بیماری نے ان کے جسم کے دائیں حصے کو کمزور کردیا ہے جسکی وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کرسکتے جس سے ان کے گھریلو حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی ساری لوگوں اور بچوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے وقف کردی مگر آج بے بس ہو کر گھر کی چاردیواری تک محدود ہو کر رہ گیا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ فنکار کو ملک کا اثاثہ سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے ہیں۔ میری ان سے اپیل ہے کہ اس دکھ اور بیماری میں حکومت اسے ریلیف دے۔