چیف جسٹس کی طبیعت میں بہتری اسپتال سے ڈسچارج

میری طبیعت بہتر ہے کل سے عدالت جاؤں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار


ویب ڈیسک November 05, 2018
چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ملتوی فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو طبیعت میں مزید بہتری آنے کے بعد انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

سربراہ آر آئی سی جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے صبح سویرے چیف جسٹس کا معائنہ کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بھی نارمل ہے۔ چیف جسٹس کو اسپتال میں ہلکا ناشتہ بھی کروایا گیا ہے جس کے بعد ان کا دوبارہ تفصیلی معائنہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

تفصیلی معائنے کے بعد چیف جسٹس کو چہل قدمی کروائی گئی اور پھر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ چیف جسٹس کو گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کو کھولا گیا۔

چیف جسٹس کی بیماری اور عدم دستیابی کی وجہ سے سپریم کورٹ کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کو ایک دن کے لیے تبدیل کردیا گیا ہے اور بنچ ون کے اہم مقدمات بھی ڈی لسٹ کردیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں