دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے ملیحہ لودھی

بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک November 05, 2018
بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے جب کہ عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے، بے گھر افراد کی تعداد 25 اعشاریہ 4 ملین ہے جن میں خواتین کی آدھی سے زیادہ تعداد 18 سال سے کم ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کا بحران عالمی مسئلہ ہے، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق 60 فیصد پناہ گزین 10 ملکوں میں رہ رہے ہیں، کم آمدنی والے ممالک 85 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں