مالا سنہا کو فلم ’’پیاسا‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا

11 نومبر 1936 کو نیپال میں پیدا ہوئیں، کیرئیر کا آغاز بنگالی فلم سے کیا


Cultural Reporter June 21, 2013
11نومبر1936کو نیپال میں پیدا ہوئیں ،کیرئیر کا آغاز بنگالی فلم سے کیا۔ فوٹو: فائل

چائلڈ اسٹار کی حیثت سے بنگالی فلم '' جے وشنو دیوی'' سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنیوالی مالا سہنا نے فلم انڈسٹری میں قدم کیا رکھا کامیابی اس کے قدم چومتی چلی گئی۔

وہ تیزی سے ترقی کی منزل طے کرتی رہیں وہ دور بھی آیا جب وہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی وہ ضرورت بن گئی، فلم پروڈیوسر کی خواہش ہوتی تھی کہ وہ ان کی فلم کا کردار بنیں،اس کامیابی میں مالا سنہا کی اپنی محنت لگن اور جدو جہد شامل تھی انھوں نے جو بھی کردار ادا کیا وہ اسی میں کھو گئیں 11 نومبر1936 کو نیپال میں پیدا ہونے والی مالاسنہا کا اصل نام الدہ سہنا تھا، انھوں نے 6 سال کی عمر میں اپنے فلمی سفر کا آغاز بنگالی فلم سے کیا۔

1947 سے 1957 تک وہ تھیٹر سے وابستہ رہیںان کی پہلی فلم ''روشن آرا'' تھی جو 1952 میں بنائی گئی،اس فلم کے ہدایتکار مکول تھے بنگالی تھے، انھوں نے مالاسہنا کے والد سے فلم میں کام کرنے کی اجازت مانگی جس کے بعد انھوں نے اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔



مالا سہنا نے اس دور کے مشہور ہیرو پردیب کمارکے ساتھ زیادہ فلموں میںکام کیا جن میں بادشاہ ،کشور شاہو کی کی فلم ہیملٹ فیشن، دنیا نہ مانے قابل ذکر تھیں،ان میں سے دو فلمیں ناکام ثابت ہوئیں لیکن مالا سنہا کی شہرت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا،ان کی مشہور فلموں میں دھول کا پھول،ان پڑھ، ہریالی اور راستہ،دل تیرا دیوانہ، گمراہ،ہمالیہ کی گود میں، نائٹ ان لندن، آنکھیں پیاسا، پھر صبح ہوگی، 1957 میں رحمن کی فلم ''پیاسا'' نے مالا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ یہ فلم ان کے فنی سفر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، فلم کی دھوم مچی۔ اور یش چوپڑہ کی فلم دھول کا پھول بھی ایک کامیاب ترین فلموں میں شامل ہیں۔

مالا سنہا کی ہٹ فلموں کی ایک طویل فہرست بنتی چلی گئی،پرورش، اجالا،دنیا نہ مانے،لومیرج،گہرا داغ، راج کمار کی فلم پھول بنے انگارے،بہو رانی،مریادا،کرم یوگی، اپنے ہوئے پرائے دیور بھابی،پتنگ، گیت اور للکار بھی ان کی یاد گار فلموں میں شامل ہیں، مالاسنہا کی آخری فلم ضیاء کا دن 1966 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی،انھوں نے100 سے زائد فلموں میں کام کیا،مالاسنہا نے آل انڈیا ریڈیو سے بطور گلوکارہ بھی کام کیا لیکن ان پر یہ پابندی عائد کردی گئی کہ وہ اپنے گائے ہوئے گیت فلموں میں فلم بند نہیں کراسکیں گی1968 میں مالاسنہا نے اپنے ہم وطن نیپالی ادکار چدم رسات لوہانی سے شادی کرلی ان کی ایک بیٹی ہے، شادی کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،لیکن وہ بھارتی فلم اسکرین میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ ہمیشہ دلوں میں رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں