صوبے میں پانی اور توانائی بحران پر قابو پانا بڑی کاميابی ہوگی وزیر اعلیٰ سندھ

50 ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو ملے تو 50 ميگاواٹ بجلی پيدا کرنے والا پلانٹ لگ سکتا ہے، مراد علی شاہ

شہر سے روزانہ 17 ہزار ٹن کچرہ اٹھايا جاتا ہے، مراد علی شاہ۔ فوٹو : فائل

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی اور صوبے ميں توانائی بحران پر قابو پانا بڑی کاميابی ہوگی۔

کراچی میں وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زير صدارت کچرے کے ذریعے بجلی کی پيداوار سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعيد غنی، مرتضی وہاب اور ديگر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہميں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، ہميں صوبے ميں توانائی بحران پر قابو پانا ہے، اگر يہ دونوں کام کرليے تو بڑی کاميابی ہوگی۔


مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر سے روزانہ 17 ہزار ٹن کچرا اٹھايا جاتا ہے، 50 ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو ملے تو 50 ميگا واٹ بجلی پيدا کرنے والا پلانٹ لگ سکتا ہے، 50 ميگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگائے جاسکتے ہيں اور اس منصوبے سے 250 ميگا واٹ بجلی پيدا ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعيد غنی کو ہدايت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولڈ ويسٹ منيجمنٹ اس حوالے سے منصوبہ بندی کرے۔
Load Next Story