فاروق ستار کا ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان

سیاست دانوں کا رویہ بالکل اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتا ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے، فاروق ستار


ویب ڈیسک November 05, 2018
سیاست دانوں کا رویہ بھی بالکل اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتا ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے، فاروق ستار

فاروق ستار نے ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو بھی سیلفی بنائے گا اس کو 10 درخت لگانے ہوں گے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج ایسٹ کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فاروق ستار سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ تاخیر سے آتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا کیس 11 بجے لگا ہوا تھا، اس لئے اپنے وقت پر آیا ہوں۔

بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے ملک میں شجرکاری مہم چلانے کے لئے انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو بھی سیلفی بنائے گا اس کو 10 درخت لگانے ہوں گے کیوں کہ ہمیں زمین اپنی اور زمین کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے، سٹی کورٹ میں موجود شہری بھی پیچھے نہ رہے اور سیلفیاں بنانا شروع کردیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کے رویے کیوں تبدیل ہوتے ہیں جس پر فاروق ستار نے کہا کہ سیاست دان موسم خود بناتے ہے کبھی گرم تو کبھی سرد اور سیاست دانوں کا رویہ بھی بالکل اسٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتا ہے کبھی اوپر تو کبھی نیچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں