نیب نے حمزہ اورسلمان شہبازکوایک بارپھرطلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کے دونوں بیٹوں کو 9 نومبر کو طلب کیا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2018
دونوں کونیب نے 2 نومبرکو بھی طلب کیا گیا تھا: فوٹو: فائل

نیب نے شہبازشریف کے دونوں بیٹوں حمزہ اورسلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہورنے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے بیٹوں حمزہ اورسلمان شہبازکوایک بارپھر9 نومبرکو طلب کرلیا ہے۔ اس سے پہلے سلمان شہبازکو نیب حکام طلب کرچکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہبازکوبھی بیان دینے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔

دونوں کونیب نے 2 نومبرکوبھی طلب کیا تھا تاہم حمزہ شہبازشہرمیں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتارشہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں