سول ایوی ایشن اتھارٹی میں منظور نظر افسران کے ذریعے کام چلانے کا سلسلہ جاری
عارضی تعیناتیوں کی وجہ سے کئی اہم ترین منصوبوں پر کام سست روی کا شکار
NEW DELHI:
سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اہم عۃدوں پر منظور نظر افسران کو عارضی چارج دے کر کام چلانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی اہم ترین منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی ماہ گزرنے کے باوجود ڈی جی سی اے اے کی پوسٹ پر مستقل تعیناتی نہیں کی جا سکی، مرزا جی حسن بیگ جوائنٹ ڈائریکٹر ایوی ایشن ڈویژن کے پاس گزشتہ کئی ماہ سے ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارج ہے، جو اپنے اسٹاف آفیسر سمیت دفتر سے مسلسل غیر حاضر ہیں، وہ ڈی جی آفس کراچی بیٹھنے کی بجائے ایوی ایشن ڈویثرن اسلام آباد آفس میں بیٹھتے ہیں۔
جی حسن بیگ کسی خاص میٹنگ کے لیے کبھی کبھار ہی ڈی جی آفس کراچی جاتے ہیں۔ ان کا اسٹاف آفیسر بھی ڈی جی آفس کراچی کی بجائے اسلام آباد ڈیوٹی کر رہا ہے۔
پی ایس ٹو ڈی جی سی اے اے آؤٹ اسٹیشن پوسٹنگ کی مد میں ٹی اے ڈی اے بنانے میں مصروف مرزا جی حسن بیگ اپنے اسٹاف آفیسر کی جعلی تعلیمی ڈگری کی انکوائری میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں انکوائری بھی ہو چکی مگر رپورٹ آنے پر بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔
ڈی جی کی پوسٹ پر تعیناتی کے حوالے سے جب ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے ابھی نئے ڈی جی کی تعیناتی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا، جیسے ہی کوئی افیسر تعینات ہوگا اضافی چارج واپس لے لیا جائے گا۔