
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیلوال کے مستعفیٰ ہونے کے بعد عاطف مشال کو پاکستان میں افغان سفیر تعینات کردیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ طورپر پاکستان حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔
اس سے قبل عاطف مشال نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے فرائض انجام دیے تھے اور ستمبر میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفی دے دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔