میرپورخاص بیٹے پر پولیس تشدد کیخلاف خاتون کا مظاہرہ

پولیس اہلکاروں نے بیٹے کو اغوا کیا ،50 ہزار رشوت لے کر چھوڑا،دریا خاتون،انصاف کی اپیل


Express News Desk June 21, 2013
انھوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ مزکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر کے انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔

نوجوان بیٹے پر نوکوٹ پولیس کے تشدد کے خلاف بیوہ کا دیگر رشتے داروں کے ہمراہ ایوان صحافت میرپورخاص کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور پولیس کیخلاف نعرے۔

اس موقع پر والدہ دریا خاتون نے الزام عائد کیا کہ 18 جون کو پولیس پوسٹ نفیس نگر کے انچارج اے ایس آئی عبدالمجید گرگیج، اہلکار اسمائیل درس، سبھاگو خان اور دیگر نے ان کے گھر میں داخل ہو کر شدیدتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیٹے علی نواز ٹنگڑی کو اغوا کر کے لے گئے اور 3 روز تک تشدد کا نشانہ بنایا۔



جس سے اس کی دونوں کلائیاں، ہاتھ، بازو ٹوٹ گئے اور جسم کے مختلف حصوں پر گہری چوٹیں آئیں۔ انھوں نے بتایاکہ 50 ہزار روپے دینے کے بعد پولیس نے انکے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں چھوڑا۔ انھوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ مزکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر کے انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں