محکمہ قومی بچت میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف

محکمہ قومی بچت کی جانب سے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی


ویب ڈیسک November 05, 2018
محکمہ قومی بچت کی جانب سے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی فوٹو:فائل

محکمہ قومی بچت میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قومی بچت میں ہونے والے فراڈ میں انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) کے حکام کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قومی بچت حکام اور این آئی ایف ٹی حکام نے ملی بھگت کرکے سیونگ اسکیم ہولڈرز کے سرٹیفکیٹس کی رقم اپنے اکاونٹس میں منتقل کی۔ یہ فراڈ محکمہ قومی بچت کی لاہور میں قائم برانچ میں ہوا۔

محکمہ قومی بچت کی جانب سے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر کی برانچز کے ریکارڈ کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر سے رقم ریکور کرلی گئی اور مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں