ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھن جانے پر بھارتی سیخ پا ہو گئے

بھارتیوں نے بابراعظم کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا۔


Abbas Raza November 05, 2018
بھارتیوں نے بابراعظم کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا۔

بھارتیوں نے قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا۔

نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے 26ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا تو سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی، پاکستانیوں نے دل کھول کر بابراعظم کے ٹیلنٹ کو سراہا اور انہیں قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون قرار دیا۔

صارفین نے اپنے پیغامات میں بھارتی کپتان کا ریکارڈ چھن جانے کا خاص طور پر ذکر کیا، جواب میں بھارتی صارفین میں سے چند غیر متعصب تو بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے رہے، بیشتر نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین کے کیریئر کا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے، ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا رکھے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، بابراعظم کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کی صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط 50 سے کم ہے، بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں تو 50 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں یکسر مختلف بیٹسمین نظر آتے ہیں، انہوں نے 9.29 کی اوسط سے 747 رنز بنائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں