شارع فیصل کراچی پر 3 علما کے قتل کے مجرم کو عمر قید
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین ملزمان حیدر علی، اصغر، وجاہت کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔
شارع فیصل پر 3 علما کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی جبکہ 3 ملزمان کو بری کردیا گیا۔
کراچی میں 31 جنوری 2013 کو موٹر سائیکل سوار 3 مسلح افراد نے شہر کی سب سے مصروف اور اہم شارع فیصل پر ہائی روف گاڑی پر فائرنگ کرکے جامعہ بنوریہ کے صدر اور نائب شیخ الحدیث عالم دین مفتی عبدالمجید دین پوری، جامعہ درویشیہ کے استاد مفتی محمد صالح اور حسان علی شاہ کو قتل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شارع فیصل پر گاڑی پر فائرنگ
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر سید علی حسن زیدی کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے دیگر تین ملزمان حیدر علی، اصغر عرف کاکا بندا، وجاہت عرف چکنا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔
کیس میں استغاثہ کی جانب سے 12 گواہ نامزد کئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق علماء کرام کے قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔