ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے لاہور ہائیکورٹ

نیپرابجلی چوری پرسورہی ہے،18 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت...


Numainda Express August 18, 2012
نیپرا بجلی چوری پر سورہی ہے،18 ،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس عطا بندیال،بحران کی اصل وجوہات بتانے کی ہدایت. فوٹو: ایکسپریس

SAINT LUCIA: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری کے حوالے سے نیپرا گزشتہ پندرہ سال سے سو رہی ہے، بتایاجائے کہ بجلی کے بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے، وفاقی حکومت اورمتعلقہ ادارے بجلی چوری کی روک تھام میں ناکام ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی۔

فاضل عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر میں بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام ادارے آرٹیکل نوکے تحت اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کریں اور عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں۔عدالت نے بحریہ ٹائون سمیت نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں بھی ملک کی دیگر حصوں کی طرح یکساں لوڈشیڈنگ نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بجلی کی کمپنیوں سے لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بجلی کی یکساں لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں صدر ،وزیراعظم ہائوس اور وی وی آئی پیز کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے دائر درخواست پر جواب داخل کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں پانی اور بجلی کا بحران انتہائی سنگین ہے، اگر صوبوں کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اعتراض ہے تو حکومت معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جاکر یہ اعتراضات دور کیوں نہیں کرتی۔ عدالتی نوٹس کے باوجود گزشتہ روز بھی وفاقی حکومت نے جواب داخل نہ کروایا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حکومت کو جواب داخل کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملک میں توانائی کا شدید بحران ہے جو کالا باغ ڈیم بنانے کی وجہ سے ختم ہو سکتا ہے تاہم ایک اہم منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر ختم کر دیا گیا ہے تاہم عدالت حکم دے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں