آسٹریلیا کو آم کی برآمدات کیلیے جولائی میں گرین سگنل کاامکان

پاک آسٹریلیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس، تجارتی عدم توازن میں کمی کیلیے تعاون پر زور


APP June 21, 2013
پاک آسٹریلیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس، تجارتی عدم توازن میں کمی کیلیے تعاون پر زور۔ فوٹو: فائل

پاکستان آسٹریلیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے چوتھے سیشن کا انعقاد جمعرات کو وفاقی دارلحکومت میں ہوا۔

سیکریٹری تجارت نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی وتجارتی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ تجارتی عدم توازن سے نمٹنے کیلیے تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران دونوں ملکوں میں ٹیکسٹائل، زراعت، لائٹ انجینئرنگ اور ایس ایم ایز سیکٹر میں تجارت کیلیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا، فریقین نے کاروباری وفود کے تبادلوں اور نمائشوں میں شرکت کیلیے تعاون بڑھانے پراتفاق کیا، آسٹریلوی وفد نے تجارت وسرمایہ کاری میں تعاون کے ساتھ پاکستان کی مختلف شعبوں میں مدد پر اتفاق کیا۔



اجلاس میں پاکستان سے آسٹریلیا کو آم کی برآمدات کے لیے پیشرفت پر بھی بات ہوئی، اس سلسلے میں آسٹریلوی محکمہ زراعت، ماہی گیری وجنگلات کی آڈٹ ٹیم پاکستان کا جولائی کے پہلے ہفتے میں دورہ کریگی جس کا نتیجہ آسٹریلیا کو آم کی برآمدات کی شکل میں نکل سکتا ہے۔ آسٹریلوی وفد نے اسی طرح کی مدد دیگر ہارٹیکلچر مصنوعات خصوصاً ترش پھلوں کیلیے فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔