سول اسپتال طبی عملے اورڈاکٹرز میں تکرار گائنی ایمرجنسی بند

امراض نسواں میں مبتلا خواتین کوعلاج کیلیے سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑا

جمعرات کوگائنی ون یونٹ میں اسپتال کے ایک پیرامیڈیکل عملے کی ڈاکٹرسے کسی بات پر تکرار ہوگئی جس پرصبح ہی گائنی ایمرجنسی کوبندکردیاگیا. فوٹو: فائل

سول اسپتال میں پیرامیڈیکل عملے اورڈاکٹروںکے درمیان تکرارکے بعدگائنی ایمرجنسی بندکردی گئی۔

جس کی وجہ سے خواتین کوحصول علاج میں دشواریوںکاسامنا کرنا پڑاتاہم محکمہ صحت کی مداخلت پرگائنی ایمرجنسی کو کھول دیاگیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوگائنی ون یونٹ میں اسپتال کے ایک پیرامیڈیکل عملے کی ڈاکٹرسے کسی بات پر تکرار ہوگئی جس پرصبح ہی گائنی ایمرجنسی کوبندکردیاگیا، اس موقع پر امراض نسواں میں مبتلا خواتین کوعلاج کیلیے سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔




4گھنٹے سے زائدگائنی ایمرجنسی میں کسی کوعلاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکی تاہم اسپیشل سیکریٹری کہا فاروقی کی مداخلت پر گائنی ایمرجنسی کھلوائی گئی،محکمہ صحت نے سول اسپتال انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story