وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال

روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک November 05, 2018
روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو : پی ٹی آئی

وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی میں روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سی پیک مشرق وسطیٰ اورخلیجی ممالک سے رابطے بڑھانے کا باعث بنے گا

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں