توپ کے گولے سے اڑتا ہوا کبوتر ہلاک

مالٹا میں بنائی گئی ایک ویڈیو میں گولہ چلنے کے بعد پرندے کے صرف پر ہی دکھائی دیتے ہیں


ویب ڈیسک November 06, 2018
مالٹا میں روایتی توپیں داغنے کے دوران افسوس ناک طور پر کبوتر ہلاک ہوگیا (فوٹو: ڈیلی مرر)

مالٹا میں بنائی جانے والی ایک شوقیہ ویڈیو میں روایتی توپ کا گولہ چلانے کا منظر کیمرے میں قید کیا گیا ہے لیکن جیسے ہی توپ چلی اس کی زد میں آکر ایک کبوتر مارا گیا۔



مالٹا میں سیروتفریح کرنے والے ایک جوڑے کے سربراہ کارل اولیور نے یہ ویڈیو دو نومبر کو بنائی ہے۔ اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی روایتی توپ میں گولہ ڈال کر فائر کیا گیا عین اس لمحے ایک پرندہ اس کے سامنے آگیا۔

گولے کا شعلہ ختم ہوتے ہیں کبوتر دکھائی نہیں دیتا اور البتہ اس کے ٹوٹے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اسی بنا پر لوگوں کا خیال ہے کہ اس عجیب واقعے میں گولہ کبوتر کو جالگا اور وہ معصوم پرندہ ٹکڑے ٹکڑے ہوکر فنا ہوگیا۔


اس ویڈیو کو فریم در فریم بھی چلاکر دیکھا گیا ہے اور اس سے بھی تصدیق ہوتی ہے کہ گولہ چلنے سے قبل پرندہ عین سامنے ہے اور گولہ فائر ہوتے پرندے کے پر فضا میں اڑتے دکھائی دیتے ہیں جس سے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پرندہ گولے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جو کہ افسوس ناک ہے۔

کارل اولیور نے کہا کہ وہ اس تقریب کی پہلی صف میں بیٹھے ویڈیو بنارہے تھے اسی وجہ سے یہ ویڈیو بالکل واضح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں