محكمہ صحت كی غفلت دکی میں سیكڑوں بچے خسرہ كی ویكسین سے محروم
محكمہ صحت معاملے كی انكوائری كركے ذمہ داران كے خلاف قانونی كارروائی کرے، علاقہ مکین کی اپیل
محكمہ صحت كی غفلت سے خسرہ مہم كے دوران یونین كونسل غربی تھل میں سیكڑوں بچے خسرہ كی ویكسین سے محروم رہ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا كے نمائندوں نے جب علاقے كا دورہ كیا تو معلوم ہوا كہ وہاں پر غیر تربیت یافتہ عملہ اور دكی سے باہر كے لوگوں كو بھیجا گیا جو علاقے سے واقفیت نہیں رکھتے تھے، وہ ویكسین لگانے کے طریقہ کار سے نابلد تھے اور انہیں دور دراز علاقوں كے راستوں تک كا پتہ نہیں تھا اس وجہ سے سیكڑوں بچے ویكسی نیشن سے محروم رہ گئے۔
علاقہ مكینوں کا کہنا ہے کہ جب ایک یونین كونسل میں سیكڑوں بچوں كو نظرانداز كیا جاسكتا ہے تو پورے ضلع كی كیا حالت ہوگی؟ ہماری كمشنر ژوب ڈویژن، ڈپٹی كمشنر دكی، اسسٹنٹ كمشنر دكی اور محكمہ صحت كے اعلیٰ حكام سے اپیل ہے كہ وہ اس معاملے كی انكوائری كركے ذمہ داران كے خلاف قانونی كارروائی كریں اور علاقے میں سركاری تربیت یافتہ ملازمین سے خسرہ مہم دوبارہ كرائی جائے تاكہ ہمارے بچے خسرے كی وجہ سے ہلاک ہونے سے بچ سکیں۔