دپیکا نے شادی کیلیے بیش قیمت منگل سوتر خرید لیا

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی


ویب ڈیسک November 05, 2018
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کا منگل سوتر خرید کر سب کو حیران کردیا۔

دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں سال کی سب سے بڑی خبر ہے، دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی سے متعلق ہر بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں اور دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ممبئی کی مشہور جگہ اندھیری سے اپنی شادی کے لیے منگل سوتر خریدا ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔ انہوں گلے کے دو ہاروں کے ساتھ ساتھ اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بھی چین خریدی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کا جیولری کی دکان کا دورہ طے شدہ تھا کیوں کہ دکان کو اپنے وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی عوام کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: دپیکا رنویر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی جہاں شادی میں صرف مخصوص عزیزوں اور قریبی دستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں