جلد مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک پہنچ جائیں گے شہریار آفریدی

جدید آلات کے ذریعے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ


ویب ڈیسک November 05, 2018
جدید ترین آلات کے ذریعے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ . فوٹو : فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہے اور جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی چین سے خصوصی ہدایت پر مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور چین سے واپسی پر وزیر اعظم سے مولانا سمیع الحق کے قتل سے متعلق تفصیلی بات ہوگی ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات سے متعلق کہا کہ جدید ترین آلات کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جو کہ درست سمت میں ہے، تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں بہت جلد مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں