پونٹنگ اکتوبر میں چیمپئنز لیگ کے بعد ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے

38 سالہ بیٹسمین اس وقت انگلینڈ میں سرے کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔


Sports Desk June 21, 2013
38 سالہ بیٹسمین اس وقت انگلینڈ میں سرے کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

LONDON: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اکتوبر میں ہرقسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

جدید کرکٹ کے عظیم ترین 38 سالہ بیٹسمین اس وقت انگلینڈ میں سرے کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 میرے کیریئر کا آخری مسابقتی ٹورنامنٹ ہوگا جس میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں اب بھی پہلے ہی کی طرح کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں مگر کھیل کو مکمل طور پر الوداع کہنے کا یہی مناسب وقت ہے، میں اب اپنی زندگی کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔