مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے آصف علی زرداری
نیب کے سخت قانون کی وجہ سے وزیر اور افسران پریشان ہیں، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے اور اس کے لئے اگر جیل جانا پڑے تو میں خود جیل جاؤں گا۔
نواب شاہ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہید بے نظیر کے مشن پر گامزن ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، میں نے سیاست میں کوشش کی ہے کہ سیاسی کارکن نہ مرے اورنہ جیل جائیں، اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے اور اس کے لئے اگر جیل جانا پڑے تو میں خود جیل جاؤں گا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کے سخت قانون کی وجہ سے وزیر اور افسران پریشان ہیں، مجھے بھی پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، جیل کاٹنا اپنے ایمان کا کام ہوتا ہے کیونکہ جیل بھی ایمانداری سے کاٹی جاتی ہے لیکن اس طرح سیاسی بنیادوں پر کوئی جیل نہ جائے، جس طرح میں خود گیا ہوں۔