
کے الیکٹرک کے مطابق ایوارڈز کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈیجیٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ ٰدرجہ کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔
پاکستان Digi ایوارڈز کسٹمرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے اور جدید ترین ڈیجیٹل سلوشنز کی فراہمی پر دیا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کے اس وقت پاور یوٹیلیٹی کے فیس بک پیج پر 3 لاکھ 40 ہزار اور ٹوئٹر پر 80 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز سعدیہ دادا نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا اور انگیجمنٹ کے معیار کو ظاہر کرتا ہے، ادارہ صارفین پر توجہ مرکوز رکھنے والی ٹیکنالوجیز اور سلوشنز پر عمل درآمد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے تاکہ ہمارے صارفین کو مزید فائدہ حاصل ہو۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔