شنگھائی میں بیکہم کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے ہزاروں پرستار ٹوٹ پڑے7زخمی

ڈیوڈ بیکہم نے ٹویٹر کی چینی طرز ’سناویبو‘ پر اپنے نئے اکاؤنٹ پر ایونٹ منسوخ ہونے پر شائقین سے معذرت کی۔


AFP June 21, 2013
ڈیوڈ بیکہم نے ٹویٹر کی چینی طرز ’سناویبو‘ پر اپنے نئے اکاؤنٹ پر ایونٹ منسوخ ہونے پر شائقین سے معذرت کی۔ فوٹو: فائل

شنگھائی میں انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے ہزاروں پرستار ٹوٹ پڑے، دھکم پیل میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

بیکہم چینی سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شنگھائی میں موجود ہیں، گذشتہ روز انھیں ٹونگجی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ایک ایونٹ میں شریک ہونا تھا ایسے میں ہزاروںشائقین جمع ہوگئے، پولیس کے مطابق گیٹ پر ہزار سے زائد لوگوں کے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے تین پولیس اور دو یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈز سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد یہ ایونٹ منسوخ کرنا پڑا۔ ڈیوڈ بیکہم نے ٹویٹر کی چینی طرز 'سناویبو' پر اپنے نئے اکاؤنٹ پر ایونٹ منسوخ ہونے پر شائقین سے معذرت کرنے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید بھی ظاہر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |