اظہر الدین کے ایڈن گارڈنز میں گھنٹی بجانے پر گوتم گمبھیر کا اظہار برہمی

گمبھیر نے بی سی سی آئی، کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


Sports Desk November 06, 2018
گمبھیر نے بی سی سی آئی، کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایڈن گارڈنز میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کی جانب سے گھنٹی بجانے پر گوتم گمبھیر نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کے موقع پر ایڈن گارڈنز میں سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کی جانب سے گھنٹی بجانے پر گوتم گمبھیر نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں بی سی سی آئی، کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گمبھیر نے کہا کہ ایڈن گارڈنز پر بھارت نے بہت سارے میچز جیتے مگر محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ حکام نے اظہر الدین کو یہاں پر گھنٹی بجانے کی اجازت دے کر کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں