چین سے ڈیل پربے یقینی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا
انٹربینک ریٹ7پیسے گرگیا،لوگ چینی بیل آؤٹ کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں،ملک بوستان
وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین سے متعلق تفصیلات جاری نہ ہونے اور چین کی جانب سے توقعات کے مطابق پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج نہ ملنے کے تاثر نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر کو متاثر کیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 7 پیسے کی کمی سے 132 روپے 47 پیسے پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 132 روپے پر بند ہوئی۔
اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے بتایا کہ مرکزی بینک کی جانب سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اگرچہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن کمرشل بینکوں کے ڈالر ریٹ 132 روپے 50 پیسے رہے ہیں۔
إلک بوستان نے بتایا کہ لوگ چین کے ساتھ ہونے والی ڈیل سے متعلق آگاہ ہونے کے خواہشمند ہیں کیونکہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات سے قبل چین کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی صورت پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوسکتی ہے اور کم مالیت کے قرضوں کا نرم شرائط پر حصول ممکن ہوسکے گا۔