غیرقانونی محاصرےکارکنوںکی گرفتاری رکوائی جائے رابطہ کمیٹی

نامعلوم مقام پرمنتقل کیے گئے ایم کیوایم کے ذمے داران وکارکنان بازیاب کرائے جائیں


Express Desk June 21, 2013
نامعلوم مقام پرمنتقل کیے گئے ایم کیوایم کے ذمے داران وکارکنان بازیاب کرائے جائیں فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنیوالے اہلکاروں کی جانب سے مختلف علاقوں کے غیرقانونی محاصروں اور گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ غیرقانونی محاصروں اور چھاپوں کے دوران گرفتارکیے گئے ایم کیوایم کے ذمے داران اورکارکنان کو فی الفوربازیاب کرایاجائے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چندہفتوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف جاری غیر اعلانیہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوںکو گھروں سے گرفتار کیاجا چکاہے۔



جمعرات کی صبح بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی آئی بی کالونی کے علاقے غوثیہ کالونی کا غیرقانونی محاصرہ کرکے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ58 کے سابق ذمے داران عابدالٰہی ولد نورالٰہی، اکرام ولد عمردین، شفیق ولد محمداحمد دین، عمران ولداسلام اور ان کے برادرنسبتی احمد ولدسلیم کو بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ176کے کارکن محمدعلی ولد محمداحسن اور یونٹ 170 کے انچارج دلاورمیاں ولد شبیرمیاں کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں