پاکستان بھی طالبان سے بلاتاخیر مذاکرات شروع کرے منورحسن

امریکا طالبان مذاکرات خوش آئند ہیں، افغان صدر اپنی ہٹ دھرمی سے تعطل پیدا نہ کریں


Numainda Express June 21, 2013
اب امریکا کے پاس پاکستان کومذاکرات سے دور رکھنے کا کوئی اخلاقی جوازموجود نہیں، بیان۔ فوٹو: فائل

MIAMI: جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے امریکا، طالبان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ12سالہ تباہ کن جنگ کے بعد امریکا کو مذاکرات کی میزپر آنا پڑا۔

اب حکومت پاکستان بھی فوجی آپریشنوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بلاتاخیر طالبان سے مذاکرات کا آغاز کرے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ جب تک حکومت اور فوج مل بیٹھ کرمذاکرات کی میز نہیں بچھاتے،دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اب امریکا کے پاس پاکستان کو مذاکرات سے دور رکھنے کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں۔



امریکا اپنی افواج کو افغانستان سے جلد از جلد نکالے اور مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کیلیے فوج کے مکمل انخلا کی شرط کو تسلیم کرلے۔ کرزئی کی حیثیت امریکی مہرے سے بڑھ کر نہیں ۔ وہ اپنی ہٹ دھرمی سے مذاکرات میں تعطل نہ ڈالیں، ان کی غیر سنجیدہ کوششوں سے نیٹو افواج کے انخلا میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں