پاکستان بھی طالبان سے بلاتاخیر مذاکرات شروع کرے منورحسن

امریکا طالبان مذاکرات خوش آئند ہیں، افغان صدر اپنی ہٹ دھرمی سے تعطل پیدا نہ کریں

اب امریکا کے پاس پاکستان کومذاکرات سے دور رکھنے کا کوئی اخلاقی جوازموجود نہیں، بیان۔ فوٹو: فائل

MIAMI:
جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے امریکا، طالبان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ12سالہ تباہ کن جنگ کے بعد امریکا کو مذاکرات کی میزپر آنا پڑا۔

اب حکومت پاکستان بھی فوجی آپریشنوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بلاتاخیر طالبان سے مذاکرات کا آغاز کرے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ جب تک حکومت اور فوج مل بیٹھ کرمذاکرات کی میز نہیں بچھاتے،دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اب امریکا کے پاس پاکستان کو مذاکرات سے دور رکھنے کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں۔




امریکا اپنی افواج کو افغانستان سے جلد از جلد نکالے اور مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کیلیے فوج کے مکمل انخلا کی شرط کو تسلیم کرلے۔ کرزئی کی حیثیت امریکی مہرے سے بڑھ کر نہیں ۔ وہ اپنی ہٹ دھرمی سے مذاکرات میں تعطل نہ ڈالیں، ان کی غیر سنجیدہ کوششوں سے نیٹو افواج کے انخلا میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے۔
Load Next Story