ڈرون حملوں کو دہشتگردی کیساتھ جوڑنا ظلم ہوگا شہاب الدین خان

ڈرون حملے 9/11 کے بعد شروع ہوئے،مقامی طور پر دہشت گردی کا بیج بہت پہلے بویا گیا

ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں ،سراج الدین، مراد، زاہد حسین کا پروگرام لائیو ود طلعت میں اظہار خیال۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بڑا ظلم ہوگا۔

ڈرون حملے تو 9/11 کے بعدشروع ہوئے پاکستان تو 1979 سے اب تک جنگ لڑ رہاہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت کے میزبان طلعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں اس پر پورا ملک متفق ہے۔ یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ کہ مقامی طور پر جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کا بیج بہت پہلے بویا گیا تھا وہ پھلا پھولا ہے۔ دہشگردی کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں، فوج اور اسٹیبلشمنٹ سب کوایک ہونا چاہیے اور مشاورت کر کے ایک قومی پالیسی بنانی چاہیے۔




خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ ہمیں خود کو امریکا کی جنگ سے علیحدہ کرنا ہو گا۔ تحریک انصاف کے رہنما مراد نے کہا کہ ہمیں اس جنگ میں کودنا نہیں چاہیے تھا۔ ہمارے 40 ہزار شہری مارے جا چکے ہیں۔ جب بھی مذاکرات ہوتے تو ڈرون حملہ کر کے امن عمل سبوتاژ کر یا جاتا۔ وہ طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہیں یہ مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں۔
Load Next Story