مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اورعامر حسین کے نام سے ہوئی ہے، کے ایم ایس


ویب ڈیسک November 06, 2018
جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اورعامرحسین کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہا کردی ہے اور ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اورعامر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کا کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار کا استعمال

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 5 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں