متحدہ کابڑے سیاسی فیصلے کیلیے ریفرنڈم اپنی مثال آپ ہےالطاف حسین

ریفرنڈم میں مائوں ،بہنوں اور بزرگوں نے جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیاوہ خراج تحسین کے مستحق ہیں


Express Desk June 21, 2013
ریفرنڈم میں مائوں ،بہنوں اور بزرگوں نے جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیاوہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے ایک بڑے سیاسی فیصلے کے لیے کارکنان اور عوام کی رائے لینے کے لیے جو تاریخی اور انوکھا ریفرنڈم کرایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

انھوں نے یہ بات جمعرات کی شب متحدہ کی رابطہ کمیٹی لندن ، پاکستان اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، الطاف حسین نے کہا کہ یہ ملک کی سیاسی تاریخ کا انوکھا ریفرنڈم تھا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انھوں نے کامیاب ریفرنڈم کے انعقاد پر تمام سیکٹروں ،زونوں اور اضلاع کے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،الطاف حسین نے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مائوں، بہنوں اور بزرگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ریفرنڈم کو کامیاب بنایا۔



علاوہ ازیں الطاف حسین نے کہا ہے کہ حق پرستی کی تحریک کوظلم وجبراورسازشوں سے ختم نہیںکیاجاسکتا،حق پرست کارکنان وعوام نے ہرکڑی آزمائش میں اپنے اتحادسے ثابت کردیاکہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور نواب شاہ میں جاری عوامی ریفرنڈم میں مصروف ایم کیوایم کے ذمے داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے ریفرنڈم میں عوام کی شمولیت کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اورکہاکہ ایم کیوایم ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ اورغریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی چاہتی ہے ،اس جدوجہد میں ایم کیوایم کے ہزاروںکارکنوں نے اپنی جانوںکے نذرانے پیش کیے اور ہزاروں کارکنوں نے قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں، جہاں نوجوانوں نے قربانیاں دیں وہاں بزرگوں اورماؤں بہنوں نے بھی حق پرستی کی جدوجہدمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جس پر تحریک کاایک ایک فردزبردست خراج تحسین کا مستحق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں