پاکستانی فٹبال ٹیم فلسطین سے میچ کیلئے مقبوضہ بیت المقدس جائے گی

پاکستانی فٹبال ٹیم 13 نومبر کو مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) روانہ ہوگی


Muhammad Yousuf Anjum November 06, 2018
پاکستانی فٹبال ٹیم 13 نومبر کو مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) روانہ ہوگی فوٹو:فائل

فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے پاکستانی فٹبال ٹیم 13 نومبر کو مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) روانہ ہوگی۔

کیمپ کے لیے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مدعو کردہ فٹبالرز کو آج لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

پی ایف ایف نے جن فٹبالرز کو کیمپ میں طلب کیا ہے ان میں یوسف اعجاز بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، عبدالباسط، تنویر ممتاز، محمد فہیم، غضنفر یاسین، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، عادل احمد، عامر صدیق، شہباز یونس، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، محمود خان، صدام حسین، سعد اللہ، نوید رحمان، عادل رحمان، محمد عدنان یعقوب، عمیر علی، ذین العبادین، محمد عادل، احمد فہیم، محمد ریاض، حسن بشیر، محمد علی اور منصور شامل ہیں۔

پاکستان اور فلسطین کی فیڈریشنز نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت پہلے فلسطین کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور لاہور میں کھیلا گیا دوستانہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ اب پاکستانی ٹیم وہاں جاکر کھیلے گی۔ اگلے سال فلسطین کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |