تیسرا نوٹس بھی مسترد گیلانی کا پیشی سے انکار گرفتاری کا حق ہے نیب عہدیدار

آرڈیننس کے تحت ایک ایسافردجو3مرتبہ نیب کے نوٹس کو نظراندازکردے تو نیب اسے گرفتار کرنے کا حق رکھتاہے۔

آرڈیننس کے تحت ایک ایسافردجو3مرتبہ نیب کے نوٹس کو نظراندازکردے تو نیب اسے گرفتار کرنے کا حق رکھتاہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے قومی احتساب بیوروکے تیسرے اورآخری نوٹس کو رد کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکارکردیا۔


یوسف رضاگیلانی کونوٹس آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیئرمین کی تقرری کے کیس کے سلسلے میں بھیجاگیاتھاجس کے نتیجے میں انھیں نیب کے آرڈیننس کے تحت سنگین مسائل کاسامناکرناپڑسکتاہے۔جمعرات کو رپورٹ کے مطابق نیب عہدیدارنے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کو نیب کے ہیڈکوارٹر میں طلب کیاگیاتھالیکن انھوں نے آنے سے انکار کردیا،ایک آرڈیننس کے تحت ایک ایسافردجو3مرتبہ نیب کے نوٹس کو نظراندازکردے تو نیب اسے گرفتار کرنے کا حق رکھتاہے۔
Load Next Story