فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے زمین پاک ہوجائے گی فواد چوہدری
فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے فسادات بھی نہیں ہوں گے اور زمین بھی پاک ہوجائےگی ۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں، خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نا ہوں اور زمین بھی پاک ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق قائد حزب اختلاف کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کرلیں، ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فسادی سیاست دانوں کو خلا میں بھیج دینا چاہیے
واضح رہے کہ گزشہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کا لوٹا گیا پیسہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے جب کہ سپارکو سے بات کروں گا ہمارے دو چار فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیج دے اورواپسی کا راستہ نہ چھوڑیں۔