
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم'زیرو'کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مشکل کا شکار ہوگئے، بھارت میں سکھوں نے شاہ رخ خان اور 'زیرو' کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
دراصل فلم 'زیرو'کے پوسٹر اورٹریلر میں شاہ رخ خان کو سکھوں کی کرپان پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، دلی کے سکھ گردوارے کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منجیندر ایس سرسا نے شاہ رخ خان اورآنند لال رائے کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نےٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
I have written a letter to actor of @Zero21Dec @iamsrk & director @aanandlrai to withdraw the objectionable scene and poster showing Kirpaan as ordinary dagger
— Manjinder Singh Sirsa (@mssirsa) November 5, 2018
Filed a complaint as well as this promotion hurts Sikh sentiments pic.twitter.com/yuTpVPLfij
منجیندر ایس سرسا نے فیس بک پر شاہ رخ خان کو کرپان غلط انداز میں پہننے پر شرم دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کنگ خان نے کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح استعمال کرکے سکھ کمیونٹی کو چھوٹا دکھایا ہے جس سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان اورفلم کی پروڈیوسر گوری خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً پوسٹر اور ٹریلر سے یہ سین ہٹادیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمیں فلم کی ٹیم کے خلاف قانونی ایکشن لینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم 'زیرو' یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔