
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے دورہ چین اورگزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دھرنوں سے متعلق بات کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم وزیر اعظم نے یہ خطاب فی الوقت منسوخ کردیا ہے۔
وزیر اعظم کے خطاب منسوخ کرنے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی اور نہ دوبارہ خطاب کی فی الحال کوئی تاریخ دی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔