وفاق نے تمام وزارتوں ڈویژنوں اداروں میں بھرتیوں پرپابندی لگادی

تمام وفاقی اداروںسے کہاگیاکہ وہ اپنے ہاں خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی کابینہ ڈویژن کوفراہم کریں۔


Numainda Express June 21, 2013
تمام وفاقی اداروںسے کہاگیاکہ وہ اپنے ہاں خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی کابینہ ڈویژن کوفراہم کریں۔ ۔ فوٹو: وکی پیڈیا

وزیراعظم نوازشریف کے وعدے کے مطابق میرٹ ،شفافیت اور کفایت شعاری کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں،ڈویژنوں سمیت تمام ماتحت خودمختار اداروں اور کارپوریشنوں میں بھرتیوں پر فوری طورپرپابندی عائدکردی گئی ہے۔

جبکہ تمام وفاقی اداروںسے کہاگیاکہ وہ اپنے ہاں خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی کابینہ ڈویژن کوفراہم کریں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے آخری تین ماہ اورنگران دورحکومت کے دوران ہونے والی بھرتیوںپرنظر ثانی کیلئے یکم جنوری2013سے 20 جون 2013تک مختلف سرکاری اداروں میںکی گئی تمام بھرتیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔جمعرات کے روز کابینہ ڈویژن سے جاری کردہ مراسلہ نمبر F.no.4/1/93-R-1 میںتمام وزارتوںاورڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گذشتہ پانچ سالوںکے دوران کی جانیوالی ایسی تمام بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کریںجن میں اعلیٰ عدلیہ کیطرف سے سرکاری بھرتیوں کے حوالے وضع کردہ اصولوںاوراحکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔تمام اداروں سے کہاگیاکہ 20 جون 2013 تک ان کے پاس موجود خالی تمام عارضی ومستقل آسامیوں،مطلوبہ اہلیت،بھرتیوںکے مروجہ قواعدوطریق کار، متعلقہ گریڈاوردیگرتفصیلات سے فوری آگاہ کیاجائے۔وفاقی حکومت کی تمام وزارتوںاور ڈویژنوںکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعظم کے ان احکامات پراپنے ماتحت اداروںمیں انتہائی سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں